Skip to main content

ESOL پروگرام کا مجموعی جائزہ

(Baltimore County Public Schools) ہم جانتے ہیں کہ جب ہمارے طلباء اور عملہ بہت ساری مختلف ثقافتوں اور پس منظر کی نمائندگی کرتے ہیں تب آموزش زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ بالٹیمور کاؤنٹی پبلک اسکولز اس کاؤنٹی، صوبے اور ملک کے تنوع کی عکاسی کرتا ہے جہاں 110 سے زیادہ مختلف زبانیں بولنے والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء آتے ہیں۔

اگر آپ کے بچے کی پیدائش ریاستہائے متحدہ سے باہر ہوئی تھی یا اگر آپ کے گھر میں بولی جانے والی ابتدائی زبان انگریزی نہیں ہے تو، دوسری زبانیں بولنے والوں کے لیے انگریزی [English for Speakers of Other Languages (ESOL)] پروگرام تعلیمی کامیابی حاصل کرنے اور اسکولی سرگرمیوں میں پوری طرح سے شرکت کرنے میں آپ کے بچے کی اعانت کرسکتا ہے اور اسکولی نظام کی معرفت دستیاب سبھی وسائل تک رسائی حاصل کرنے میں اہل خانہ کا تعاون کرسکتا ہے۔

ابتدائی سطح پر، طلباء اپنے گھریلو اسکولوں میں ESOL کی خدمات میں حاضر ہوتے اور انہیں حاصل کرتے ہیں۔ کاؤنٹی کے جنوب مشرقی علاقے میں، بیئر کریک (Bear Creek)، لوگان (Logan)، اور بیٹل گرو (Battle Grove) کے ایلیمنٹری اسکولوں کے طلباء گرینیج (Grange) ایلیمنٹری اسکول میں ESOL مرکز پر حاضر ہوتے ہیں۔

مڈل اور ہائی اسکول کے طلباء ESOL کے ان مراکز پر جہاں وہ ESOL اور اصل دھارے والے کورسیز دونوں میں ہی اندراج یافتہ ہوتے ہیں اس وقت تک جاتے ہیں جب تک وہ ESOL پروگرام سے خارج ہونے اور اپنے حلقہ بند اسکول میں واپس آنے کو تیار نہ ہوں۔ مراکز ڈمبارٹن (Dumbarton)، ہولابرڈ (Holabird)، لینسڈاؤن (Lansdowne)، اور سبروک (Sudbrook) مڈل اسکولوں میں، اور ڈنڈاک، (Dundalk)، لینسڈاؤن، اوونگز ملز (Owings Mills)، پارک ویلے (Parkville)، اور ووڈ لان (Woodlawn) ہائی اسکولوں میں ہیں۔ ان مراکز کو اسکولی بس سے نقل و حمل فراہم کرائی گئی ہے۔

کورس کے کام کے علاوہ، ESOL پروگرام انگریزی سیکھنے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ کی اعانت کرنے کے لیے جامع خدمات پیش کرتا ہے۔ ان خدمات میں شامل ہیں: اسکولی نظام کے اہم مواد اور فارموں کے ترجمے، دو لسانی اہل خانہ و اسکول کے رابطہ کاران، والدین کی کانفرنسوں کے لیے ترجمان، کچھ اسکولوں میں اسکول کے بعد نجی تدریس یا ہوم ورک کلبز، اور بالغ انگریزی متعلمین کے لیے وسائل سے متعلق معلومات۔

ESOL پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم 443-809-6752 پر کال کریں۔

اولڈ کورٹ مڈل اسکول میں ESOL انٹیک سنٹر

اولڈ کورٹ مڈل اسکول فیملیز (Old Court Middle School Families) میں واقع ESOL انٹیک سنٹر (ESOL Intake Center) کو ملاقات کا وقت طے کرنے کے لیے پیر سے لے کر جمعہ تک صبح 9:00 بجے تا شام 4:00 بجے ESOL انٹیک سنٹر کو کال کرنا ضروری ہے۔ براہ کرم 443-809-6752 پر کال کریں

مزید معلومات

(Emee Abellana)ایمی ابیلانا
انتظامی سکریٹری

(Candice Lenet)کینڈائس لینیٹ
رجسٹرار

ESOL at Old Court Middle School
4627 Old Court Road
Baltimore, MD 21208
443-809-6752
Fax: 410-922-4340

Contact BCPS

Baltimore County Public Schools
6901 Charles Street
Towson, Maryland 21204
443-809-4554

Report Fraud, Waste, or Abuse

©2018 Baltimore County Public Schools. All rights reserved.

Contact BCPS

twitter facebook Instagram flickr BCPS Now Mobile App RSS Feeds BCPS Blog

Team BCPS Newsletter
Baltimore County Public Schools
6901 Charles Street
Towson, Maryland 21204
443-809-4554

Report Fraud, Waste, or Abuse

Verletta White
Interim Superintendent

E-mail Ms. White
Follow @VerlettaWhite on Twitter

Site Map | Accessibility

Disclaimer

©2018 Baltimore County Public Schools. All rights reserved.